Live Updates

دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر و دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی مزار قائد سے گورنر ہاؤس تک ریلی کو انتظامیہ نے ناکام بنا دیا

علی الصبح مزار قائد پر جمع ہونے والے کارکنان کو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا، کارکنان کا ملیر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ تحریک انصاف سندھ کی غدار پارٹی ہے جس نے آتے ہی چیف جسٹس کو ڈیم کی تعمیر کیلئے استعمال کیا ہے ، ڈاکٹر قادر مگسی سندھ کی بقاء اور وسائل کے تحفظ کیلئے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور کارکنان کی گرفتاریاں کرکے مارشل لا کی یاد تازہ کردی ہے،مظاہرین

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر و دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے مزار قائد سے گورنر ہاؤس تک نکالی جانے والی ریلی کو انتظامیہ نے ناکام بنا دیا ، علی الصبح مزار قائد پر جمع ہونے والے کارکنان کو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا ۔ پارٹی قیادت کی ہدایت پر کارکنان کا ملیر پہنچ کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کی غدار پارٹی ہے جس نے آتے ہی چیف جسٹس کو ڈیم کی تعمیر کیلئے استعمال کیا ہے ، سندھ کی بقاء اور وسائل کے تحفظ کیلئے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور کارکنان کی گرفتاریاں کرکے مارشل لا کی یاد تازہ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ؛ دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر و دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے اتوار کو مزار قائد سے گورنر ہاؤس تک نکالی جانے والی ریلی کو انتظامیہ نے ناکام بنا دیا اور مزار قائد پر جمع ہونے والے کارکنان کو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا جس کے بعد حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پارٹی قیادت کی ہدایت پر کارکنان نے ملیر پہنچ کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا ، اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کی غدار پارٹی ہے جس نے آتے ہی چیف جسٹس کو ڈیم کی تعمیر کیلئے استعمال کیا ہے ، سندھ کی بقا ء اور وسائل کے تحفظ کیلئے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور کارکنان کی گرفتاریاں کرکے مارشل لا کی یاد تازہ کردی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کا بچہ بچہ سندھو دریا میں پانی کی بحالی و دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف میدان امن میں ہے ، جبر و تشدد سے سندھی عوام کا راستہ روکا نہیں جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ ہزاروں کارکنان کے مجموعے کو کم تصور نہ کیا جائے ، یہ لوگ پانچ کروڑ سندھی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی ، اس سلسلے میں ہم دوبارہ لاکھوں لوگوں کا مارچ کریں گے ، مظاہرین سے گلزار سومرو ، فتح سمیجو ، خیر محمد مگسی و دیگر نے خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات