سال 2019 میں دنیا بھر میں تین سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے
میں دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں،ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی
اتوار 9 دسمبر 2018 21:10
(جاری ہے)
پاکستان،بھارت،ایران،افغانستان اور دیگر ایشائی علاقوں میں گرہن نظر نہیں آئے گا۔سال رواں کا پہلاچاند گرہن21 جنوری برج اسد کی51 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 33 منٹ پر ہو گا۔
مکمل چاند گرہن 9 بجکر36منٹ پر ہوگا اور یہ12 بجکر 52 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن کا کل دوانیہ چھ گھنٹے سولہ منٹ ہو گا۔یہ چاند گرہن ترکی،پرتگال،فرانس،یونان،امریکہ،برطانیہ،روس اور دیگر ملکوں میں نظر آئے گا۔پاکستان،بھارت،ایران،افغانستان اور دیگر ایشائی علاقوں میں گرہن نظر نہیں آئے گا۔سال رواں کا دوسرا سورج گرہن اور مجموعی طور پر تیسرا گرہن دو جولائی 2019 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گئے 9 بجکر 51 منٹ پر ہو گا۔مکمل سورج گرہن 12 بجکر32منٹ پر ہوگا اور یہ2 بجکر 52 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن کا کل دوانیہ چارگھنٹے ہو گایہ گرہن برج سرطان کے درجہ10 پر لگے گا۔یہ گرہن ارجنٹائن، آئی لینڈ،برازیل،پیروگوئے اور دیگر ملکوں میں دیکھاجا سکے گا۔ رات ہونے کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ہمسایہ ملکوں میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔سال رواں کا چوتھا گرہن اور مجموعی طور پر دوسرا چاند گرہن سولہ جولائی 2019 کو لگے گا۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گئے 11 بجکرر 54 منٹ پر ہو گا۔مکمل سورج گرہن 2 بجکر32منٹ پر ہوگا اور یہ5 بجکر 12 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن کا کل دوانیہ چھ گھنٹے اور 30منٹ ہوگا۔ صرف یہ چاند گرہن ہی پاکستان،بھارت،ملائیشا،انڈونیشاء،ایران،عراق،یو اے ای،پرتگال،برطانیہ،ترکی،فرانس اور دیگر ملکوں میں دیکھا جا سکے گا۔سال رواں کا پانچواں گرہن اور مجموعی طور پر تیسرا سورج گرہن 26دسمبر 2019 کو لگے گا۔یہ سورج گرہن برج جدی کے 4 درجہ پر لگے گا۔کستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 23 منٹ پر ہو گا۔مکمل سورج گرہن 10 بجکر20منٹ پر ہوگا اور یہ1 بجکر 10 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاندگرہن کا کل دوانیہ پانچ گھنٹے اور30منٹ ہوگا۔ یہ سورج گرہن پاکستان،بھارت،سری لنکا،سعودی عرب اور دیگر ملکوں میں دیکھا جا سکے گاان پانچ گرہن کے تمام ایشائی ممالک گہرے اثرات مرتب ہو ں گے۔پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال کے سورج گرہن اور چاند گرہن پاکستان کے اثرات ملک میں پڑیں گے اور ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں پوری دنیا میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو ں گی۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.