ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہمیں بیرونی و یہودی طاقتوں کا اکٹھے ہو کر باہم اتفاق سے مقابلہ کر نا ہو گا،قاری شبیر احمد عثمانی

مل کر تما م چیلنجز کا بھی سختی سے مقابلہ کر نا ہو گا ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ،بیان

اتوار دسمبر 21:10

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہمیں بیرونی و یہودی طاقتوں کا اکٹھے ہو کر باہم اتفاق سے مقابلہ کر نا ہو گا اور مل کر تما م چیلنجز کا بھی سختی سے مقابلہ کر نا ہو گا ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ،ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہمیں بیرونی و یہودی طاقتوں کا اکٹھے ہو کر باہم اتفاق سے مقابلہ کر نا ہو گاپاکستان میں امریکی مداخلت کسی صورت قبول نہیں ملک عزیز پاکستان کا تحفظ ہم سب پر لازم ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہو ئے اور خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی ڈکٹیشن او ر عالمی استعمار کی تابعداری نے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کیلئے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ایسے میں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرور ت ہے بلکہ سیاسی جماعتوں اور ہر محب وطن کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے دشمن کی ہر چال کا ناکام بنانے کیلئے اپنا ایک محب وطن پاکستانی ہو نے کے ناطے کردار ادا کر نا ہو گا اور پاکستان کی سا لمیت کے خلاف ہر اٹھنے والی نظر اور اور ہر اقدام کا بہادری و جرأت مندی سے مقابلہ کر نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :