اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار

16چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ،مزید برآمدگیوں کے لئے تفتیش جاری

اتوار دسمبر 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) تھانہ رمنا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے 16چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے ہیں ،مزید برآمدگیوں کے لئے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رمنا انسپکٹر جمشید خان ،ضمیر الحسن اے ایس آئی نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان محمد ناصر ،شیر مان،زاہد خان اور غفار کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ملزمان سے 16مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں مسروقہ موٹرسائیکلز میں ہنڈا 125،ہنڈا سی ڈی 70،روڈ پرنس،ہیرو وغیرہ شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف موٹر سائیکل برآمدگی ،غیر قانونی اسلحہ کے 13مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، با قی برآمدہ موٹر سائیکلز کے کوائف حاصل کر کے ان کے ورثاء کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں،ایس ایس پی اسلام آباد وقار الدین سید نے تھانہ رمنا پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے اور تمام افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ضلع بھر کے تمام افسران جرائم پیشہ عناصر کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات بروئے کارلائیں ۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :