جے یو آئی پشاور کے ناظمین کو 15 دسمبر تک کاپیاں مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے میڈیا انچارج حافظ محبوب حیدری کے مطابق ضلع پشاور کے تمام پی کیز کے ناظمین انتخابات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 15 دسمبر تک رکنیت سازی کی کاپیاں مکمل کرکے ضلعی ناظم انتخابات و معاونین کے پاس جمع کریں