نواب شاہ، پانچ اضلاع کے شہریوں کو فضائی سہولت فراہم کرنے والے پی آئی اے کے بکنگ آفس کو بند کئے جانے پر سول سوسائٹی سراپا احتجاج

قومی ائرلائن میں بکنگ کرانے والے یونی ورسٹیوں غیر ملکی طلبہ و طالبات ،تاجروں اور بیرون ممالک ملازمتیں کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، بکنگ آفس کو بحال کرنے کا مطالبہ

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) پانچ اضلاع کے ہزاروں افراد کو فضائی سہولت فراہم کرنے والے پی آئی اے کے بکنگ آفس کو بند کئے جانے پر سول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئی قومی ائرلائن میں بکنگ کرانے والے یونی ورسٹیوں غیر ملکی طلبہ و طالبات ،تاجروں اور بیرون ممالک ملازمتیں کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا بکنگ آفس کو بحال کرنے کا مطالبہ۔

نواب شاہ میڈیا سینٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر گھمبرو، قائد عوام انجینئرنگ یونی ورسٹی کے پروفیسرڈاکٹر محمد آچر زرداری،پروفیسر ڈاکٹرآصف قریشی، تاجر رہنما سید نوید شاہ، شاہجہاں پیرزادہ ، این جی اوز کے رہنماؤں امان اللہ بروہی،مشتاق علی بروہی،منظور بگھیو و دیگر نے کہا کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی ای) کا نواب شاہ میں برسوں سے بکنگ آفس قائم تھا جہاں سے تاجر،بیرون ممالک ملازمت کرنے والوں کے علاوہ حج و عمرہ اور بیرون ملک سفر کرنے والوں سمیت پیپلز میڈیکل یونی ورسٹی اور قائد عوام انجینئرنگ یونی ورسٹی میں زیر تعلیم امریکہ، برطانیہ، دبئی، سعودی عرب،کشمیر اور سارک ممالک کے طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملکوں میںسفر کے لئے پی آئی اے کی پرواز کو ترجیح دیتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ نواب شاہ آفس سے بکنگ کرواتے تھے اس کے علاوہ فورسز کے افسران بھی پی آئی اے کی پرواز کے لئے اسی بکنگ آفس سے بکنگ کراتے ہیںجبکہ نواب شاہ کے علاوہ ضلع سانگھڑ ،دادو،نوشہروفیروز ،مٹیاری کے ہزاروں افراد سفر کے لئے اس آفس سے رجوع کرتے تھے انہوں کا کہنا تھا کہ ضلع نواب شاہ کی چاریونیورسٹیاں میں سینکڑوں غیر ملکی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ نواب شاہ میں برسوں سے قائم پی آئی اے اس بکنگ آفس سے سالانہ کروڑوں روپے کا منافع حاصل ہوتا تھا تاہم خسارے کے نام پر بکنگ آفس کو بند کیا جانااور آفس کا تالا لگا دینا افسوسناک عمل ،غیر دانشمندانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پی آئی اے کے بکنگ آفس کو بحال کرکے عوام میں پیدا ہونے والی بے چینی کو ختم کیا جائے