Live Updates

تحریک انصاف حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی،اعجاز خان جازی

ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ،احتساب شروع ہوا توکرپٹ ٹولے کی چیخیں نکل رہی ہیں،رکن صوبائی اسمبلی

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی اور عوام کو تبدیلی کے ثمرات ضرور ملیں گے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی کا سفر کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔

(جاری ہے)

معاشی مشکلات عارضی ہیں اور جلد ہی گزشتہ حکومتوں کی کرپشن کے بد اثرات سے ملک کو نکال لیں گے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ،احتساب شروع ہوا تو اب کرپٹ ٹولے کی چیخیں نکل رہی ہیں تحریک انصاف کی حکومت کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی راولپنڈی کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے اعجاز خان جازی نے پی پی 18کے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایم پی اے اعجاز خان جازی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی کرپٹ ٹولے نے اپنی سازشیں شروع کر دیں لیکن اس سازشی؂ اور کرپٹ ٹولے کو ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور انقلابی پالیسیوں کے زریعے عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور اب نئے پاکستان کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات