سیالکوٹ،خاتون کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پولیس سب انسپکٹر سمیت 12 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے شہری عبدالستار کے گھر چھاپہ مار کر اس کی بیوی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پولیس سب انسپکٹر محمود الحسن اورگیارہ پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی ہے، ڈسکہ کے رہائشی عبدالستار کے گھر دوران تعیناتی تھانہ سٹی ڈسکہ کے سب انسپکٹر محمود الحسن نے گیارہ ملازمین کے ہمراہ اس کے چھاپہ ماراکہ عبدالستار کے گھر آتش بازی کا سامان ہے ۔

سامان تو نہ ملا مگر سب انسپکٹر محمود الحسن اس کی بیوی کو پکڑ کر لے گیا۔جس پر شہری کی درخواست پر ملزمان کیخلافDSP ڈسکہ پا س انکوائری ہو ائی جس وہ میں گنہگار قرار پائے مگر ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ نہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس پر اس نے پٹیشن دائر کی جو اسکی پٹیشن معزز جج تجمل حسین ہنجرا ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ سے مورخہ 26-11-2018کو منظور ہوگئی پھر بھی مقدمہ درج نہ ہو ا تو اس نے سابق آرڈر عدالت حضور پر عملددرآمد کروانے کیلئے مزید ایک پٹیشن دائر کی جس کے بعد ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ نمبر 1016/18 بجرم 155-C-342-354 درج ہوگیا مدعی مقدمہ عبدالستار نے ڈی پی او سیالکوٹ سے ملزمان کی فوری گرفتار کے ملزمان کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے محمود الحسن سب انسپکٹر کے خلاف شہریوں کی طرف مختلف درخواستیں اور مقدمات بھی درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :