سردی کے باوجود کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) کوئٹہ میں سردی کے باوجود کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جناح روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 6گھنٹے سے بجلی غائب ہے طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے مرمت کے کام کا بہانہ بنا کر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے 6 گھنٹے سے بجلی غائب ہے کوئی سننے والا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :