بھارتی ٹی وی کی مشہور بہو قتل کیس میں حراست میں
اتوار 9 دسمبر 2018 21:11
(جاری ہے)
اداکارہ دیوولینا بھٹاچاریہ کو سٹار پلس چینل کے مقبول ڈرامے ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ میں گوپینامی بہو کے کردار سے خاصی شہرت ملی۔
وہ ایک تربیت یافتہ کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔ سنہ 2011سے اپنے کریئر کی شروعات کرنے والی دیوولینا ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ ٹی وی شو کے سیزن ٹو کے آڈیشن میں پہلی مرتبہ نظر آئی تھیں۔انڈین ٹیلی ویڑن پر انہوں نے ’سنوارے سب کے سپنے پریتو‘ نامی ایک ڈرامے سے شروعات کی تھی۔ ٹی وی ڈراموں میں وہ بہو کے کردار میں خوب سراہی گئیں۔گزشتہ دنوں بکینی سمیت چند دیگر بولڈ تصاویر کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ پر سرخیوں میں بھی رہیں۔اب تک ہونے والی پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ چند ایسے بار ہیں جہاں ادانی معمول سے جایا کرتے تھے۔ سچن پوار کے ذریعہ وہ گلیمر کی دنیا سے منسلک متعدد خواتین سے بھی رابطے میں رہتے تھے۔ ستاون سالہ راجیشور ادانی اٹھائیس نومبر کو لاپتہ ہو گئے تھے۔پولیس نے ان کی گمشدگی کا معاملہ درج کیا اور جب تلاش شروع کی تو ان کے موبائل کا ممبئی کے ایک علاقے میں ہونے کا پتہ چلا۔ لیکن کچھ ہی دیر میں موبائل سگنلز بند ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس نے ادانی کے اغوائ کا معاملہ درج کیا۔ادانی کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس روز وہ پنت نگر نامی علاقے میں گاڑی سے اتر گئے تھے، جہاں ایک اور گاڑی آئی اور وہ اس میں بیٹھ کر چلے گئے۔ایک ہفتے بعد ان کی لاش جنگلات میں سے ملی۔ اس معاملے میں پولیس اب تک دو درجن سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ پولیس اس گاڑی کی بھی تلاش کر رہی ہے جس میں ان کے ڈرائیور کے مطابق لاپتہ ہونے سے پہلے وہ بیٹھے تھے۔دیوولینا کا اس کیس سے کیا تعلق ہے، اس بارے میں پولیس نے اب تک کھل کر کچھ نہیں بتایا ہے۔ لیکن اشارہ دیا جا رہا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے منسلک مزید خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔ -18/--243مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.