Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ پر پورا اترتے ہوئے نوے دن کے اندر تیرہ ارب کی بچت کی ،

تر بیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے میں مقامی افراد کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے گا، مقامی نوجوانوں کو ترجیح بنیاد وں پر بھرتی کیا جائے گا 02 ء میں گیس فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا آج عوام کے سامنے سرخرو ہو گیا ہوں ،وفا قی وزیر تو انا ئی عمر ایو ب خا ن کا غا زی میں گیس فرا ہمی کی تقر یب سے خطا ب

اتوار 9 دسمبر 2018 21:30

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ پر پورا اترتے ہوئے نوے ..
ہر ی پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ پر پورا اٴْترتے ہوئے نوے دن کے اندرتیرہ ارب کی بچت کی اور زبانی جمع خرچ کے بجائے مثبت طریقے سے عملی جامہ پہنا کر آپ کے سامنے کھڑے ہیں جو تحریک انصاف کی حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بو لتا ثبوت ہے چوری پر قابو ،لائن لائسز میں کمی اور واجبات کی ریکوری میں بہتری لائی ہے علاقہ غازی میں 5کروڑ 60لاکھ کی گیس ڈسٹی بیوشن پائپ لائنوںپر کام جاری ہے وہ اتوار کے روز تحصیل غا زی کے علا قے عیسیٰ،جلو پہائی کی مساجد اور دربار میں گیس کا شعلہ جلا کر باقاعدہ افتتا ع کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ایم پی اے فیصل زمان ، ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام اور تحصیل ناظم اسلم حیات اور جاوید اقبال خان نے بھی خطاب کیا ہزاروں افراد کے جم غفیر میںعمر ایوب خان نے بارہ سال بعد پہائی ،جلو ،عیسیٰ میںگیس میٹر فراہم کرکے شعلہ جلا کر تاریخی کا ر نامہ کر دکھایااس موقع پر ضلع وتحصیل ممبران اور ناظمین سمیت تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے سینئر نائب صد ر ملک طاہر اقبال ،نیبر ہڈ غازی کے ناظم مظہر حیات علاقہ کے معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی عمر ایوب خان نے کہا کہ2002 ء میں گیس فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا آج عوام کے سامنے سرخرو ہو گیاہوں 35کلو میٹر کے فاصلے پر جہاں درمیان میں کو ئی آبادی بھی نہیں ایک تاریخی اور میگا پراجیکٹ دے کر علاقے کی تقدیر بدل دی غازی بھروتھا نیٹ ہائیڈل پر افٹ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں اور اس کے لئے قومی اسمبلی اور سینٹ میں دوتہائی اکثریت درکار ہے متاثرین غازی بھروتھاکے لئے قومی اسمبلی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے شمسی توانائی ،پن بجلی اور ہوا سے بجلی حاصل کر نے کے متعد د منصو بے شروع کئے جارہے ہیں ورکشاپوں میں ٹرانسفارمر کی ریئپرنگ کے لئے صاف وشفاف سسٹم لارہے ہیں واپڈا کیڈٹ کالج کے مطالبات کے متعلق چیئرمین واپڈا کو ہدایات جاری کر دی ہیںجبکہ تر بیلا روڈ این ایچ اے کے حوالے کیا جارہا ہے تاکہ اس کی ازسرنو تعمیر کی جائے حطار انڈسٹر یل اسٹیٹ میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ محکمہ میں موجود کا لی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے جو کنڈہ کلچر کے فروغ میں تعاون کر رہی ہیںاور سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف بھی سخت ترین کا روائی کی جارہی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ تر بیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے میں مقامی افراد کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے گااور مقامی نوجوانوں کو ترجیح بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا جبکہ ضلع ہر ی پور کی عوام کے لئے جدید سہولتوں آراستہ ہسپتال اور میڈ یکل کالج کی منظوری ہو چکی ہے تحصیل غازی کے گیس سے محروم علاقہ گند گر کی تین پہاڑی یونین کونسلوں کوٹہڑہ ،خیر باڑہ اور کنڈی کے مواضعات دھموںپیناکس ،پیپلالہ ،خیر باڑہ ،گھاڑہ ،پرواسہ اور کنڈی سمیت دیگر علاقوں کوگیس کی فراہمی کے لئے سروے کا اعلان کر تا ہوں جلسہ میں نگران اور سٹیج سکریٹری کے فرائض جاوید اقبال خان نے ادا کئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات