میپکو فورسز نے 479بجلی چورپکڑلئے،2کروڑ سے زائد جرمانہ عائد

اتوار دسمبر 21:30

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) میپکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے دسمبر 2018ء کے دوران ریجن بھر میں 479بجلی چورپکڑلئے ۔13لاکھ17ہزار یونٹس چوری کرنے پر2کروڑ20لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔90بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔یکم تا7دسمبر 2018 دوران میپکوریجن کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں مجموعی طورپر8ہزار109مختلف کیٹگریز کے کنکشنز چیک کئے گئے جن میں سی479افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

بجلی چوروں کو13لاکھ17ہزاریونٹس جرمانہ عائد کیاگیاجس کی مالیت2کروڑ20لاکھ روپے بنتی ہے ۔386بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے مختلف پولیس اسٹیشنوں کو درخواستیں دی گئیں جن میں سی90افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا۔

(جاری ہے)

449گھریلو صارفین کو بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ35 لاکھ31 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 86افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔

16کمرشل کنکشنوں پر بجلی چوری پکڑی گئی اور انہیں8لاکھ62ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔4صنعتی کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں 62 لاکھ11 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اورایک صنعتی صارف کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔8ٹیوب ویل کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی انہیں13لاکھ21ہزار روپے جرمانہ عائد کرکی3 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ دیگرکیٹگریز کی2صارفین بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے انہیں76ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج کروایاگیا ۔

ملتان سرکل میں106بجلی چوروں کو2لاکھ91ہزاریونٹس چوری کرنے پر44لاکھ98ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور18افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈیرہ غازی خان سرکل میں96بجلی چوروں کوایک لاکھ68ہزاریونٹس چوری کرنے پر18 لاکھ55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں56بجلی چوروں کوایک لاکھ47ہزاریونٹس چوری کرنے پر25لاکھ47ہزارروپے جرمانہ عائد اور20 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔

بہاولپور سرکل میں38افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں77ہزار سے زائدیونٹس چوری کرنے پر14لاکھ38ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور26مقدمات درج کروائے گئے ۔ساہیوال سرکل میں18بجلی چوروں کو 41ہزار یونٹس چوری کرنے پر8 لاکھ14ہزارروپے جرمانہ عائد اورایک مقدمہ درج کروایاگیا۔رحیم یار خان سرکل میں78افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیںایک لاکھ9 ہزار یونٹس چوری کرنے پر19 لاکھ47 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور6مقدمات درج کروائے گئے ۔

مظفرگڑھ سرکل میں48بجلی چوروں کو96ہزاریونٹس چوری کرنے پر17لاکھ57ہزارروپے جرمانہ عائد اور15 مقدمات کے اندراج کروایاگیا۔بہاولنگر سرکل میں15بجلی چوروں کو32ہزاریونٹس چوری کرنے پر5لاکھ 12 ہزارروپے جرمانہ عائد اور4 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔خانیوال سرکل میں24افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں 3 لاکھ53ہزاریونٹس چوری کرنے پر66 لاکھ31ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔