کینیڈین جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان بوائز انڈر 17 سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 9 دسمبر 2018 21:50

مونٹریال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کینیڈین جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن شپ بوائز انڈر 17 سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں جورڈن کنگ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اتوار کو کینیڈا میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 17 سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جورڈن کنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 11-6، 11-4 اور 11-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پری کوارٹر فائنل میں خوشحال ریاض خان کا مقابلہ تھامس سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :