Live Updates

رانا ثنااللہ کا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ

اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے،حکومت کے وزیر آپس میں لڑ ررہے ہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 دسمبر 2018 22:10

رانا ثنااللہ کا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے۔رانا ثنااللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے،حکومت کے وزیر آپس میں لڑ ررہے ہیں لہذا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنائی جائے کیوں کہ قومی حکومت دو سال میں ملک کو سیدھا کردے گی۔

(جاری ہے)

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،اگر ڈالر 150 پر چلا گیا تو ملک کے لیے خطرہ بن جائے گا،انڈہ اور مرغی سے ملک کی معیشت بہتر کرنا صرف ایک مذاق ہے کیوں کہ معیشت کو کٹا پال اور مرغی پال پالیسی سے نہیں ٹھیک کیا جا سکتا جب کہ عمران خان کی مرغی خود گندے انڈے دے رہی ہے۔سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عدالت وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے چکی ہے، پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہیٰ کے خلاف بھی ریفرنس تیار ہے جب کہ وزیر اعظم اور موجودہ وزرا ڈرگز کے زیر اثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو اس لئے احتجاج نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات