نیب نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو 13دسمیر کو طلب کر لیا

اتوار 9 دسمبر 2018 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو نے سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو 13دسمیر کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نیب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو 13دسمیر کو طلب کر لیا ہے۔ دونوں کو سی ڈی اے کی نجی سوسائٹی پارک انکلیو سکینڈل میں طلب کیا ہے۔