Live Updates

3 روز کیلئے لندن کیا آیا، پاکستان میں طوفان آگیا، فواد چودھری

شیخ رشید نے میرے بارے کس تناظر میں بات کی اس پرکچھ نہیں کہ سکتا، نیب کے مزید نوٹس کا مطلب حکومت کی سمت درست ہے، سیاسی سفر کےبعد اب معاشی سفر بھی جلد مکمل کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 دسمبر 2018 22:36

3 روز کیلئے لندن کیا آیا، پاکستان میں طوفان آگیا، فواد چودھری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 دسمبر 2018ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ 3 روز کیلئے لندن کیا آیا، پاکستان میں طوفان آگیا، شیخ رشید نے میرے بارے کس تناظر میں بات کی اس پرکچھ نہیں کہ سکتا، نیب کے مزید نوٹس کا مطلب حکومت کی سمت درست ہے، سیاسی سفر کےبعد اب معاشی سفر بھی جلد مکمل کریں گے۔ انہوں نے آج لندن سے وطن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں کرپشن ڈے منایا جا رہا ہے۔

نیب نے مزید کرپشن کے خلاف مزید نوٹسز لیے ہیں۔ نیب کے مزید نوٹس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کی کرپشن کیخلاف سمت درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے جو بیان دیا ہے اس سے لگتا ہے اینٹی کرپشن ڈے کی اصل صورت نہیں آئی۔ اینٹی کرپشن کی اسپرٹ درست ہوتی تو بیانات ٹی وی کی بجائے جیل سے آرہے ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی سمت اسلام آباد سے نکلتی اور پارک لین پہنچتی تھی۔

پاکستان کا پیسہ پارک لین پہنچتا تھا اب ہم اس ڈائریکشن پر تو نہیں چل سکتے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کا جو حال کیا ہے ان کو دوچارسال گھروں سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس وقت بیمار ہیں چاہے وہ شہباز شریف ہی کیوں نہ ہو ہم ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ کشمیر پر حکومتی پالیسی میں کوئی تبدیل نہیں ہوئی۔

لندن میں کشمیریوں سے ملاقات نہ کر سکا مگرمیرواعظ سے فون پربات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بارے عدالت میں نظرثانی پٹیشن دائرکر دی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان جو ہائی کمیشن پراحتجاج کرتے رہتے تھے ان کے مسائل سے آگاہی کا موقع ملا۔ کارکنان کو ایمبیسی کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اب وہ جا سکتے ہیں۔پی ٹی آئی سیاسی منزل پر پہنچ چکی ہے۔ معاشی سفر کو بھی جلد مکمل کرے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ 3 روز کیلئے لندن کیا آیا، پاکستان میں طوفان آگیا، شیخ رشید نے میرے بارے کس تناظر میں بات کی اس پرکچھ نہیں کہ سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات