ڈی پی او خانیوال رانا محمد معصوم نے ڈی ایس پی جہانیاں کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی

اتوار 9 دسمبر 2018 23:10

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ضلع خانیوال تحصیل جہانیاں میں کل مورخہ 8دسمبر کو ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں کی عدالت میں پیشی پر آئی ہوئی دو خواتین پر موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں خواتین،مسمات اسما بی بی زوجہ جاوید اقبال اور مسمات تاج بیگم زوجہ وحید اکبر زخمی ہو گئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکیں، یاد رہے کہ خواتین کے قتل کا واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ، کیونکہ یہ خواتین مقدمہ FIR No 292بتاریخ 22-06-2018زیر دفعہ302/109/34 ت پ کی پیروی کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت آرہی تھیں، جب ان پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

آئی جی پنجاب ،امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر ڈی پی او خانیوال نے ڈی ایس پی جہانیاں کی سربراہی میں ، خواتین کے قتل میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔