کراچی میں تقریب میں دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 00:00

کراچی۔ 9 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی تقریب میں دھماکا آئی ای ڈی سے منسلک ایک نصب شدہ بم سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کی تقریب میں دھماکے سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے ضلعی پولیس کے حوالے کردی ہے، جس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کے لیے 300 کلو گرام وزنی بم اسٹیج کے نزدیک فٹ پاتھ پر نصب کیا گیا تھا، جسے اہم رہنماوں کی آمد کے وقت دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام نے گلستانِ جوہر میں جائے وقوعہ کے دورے کے دوران اہم شواہد جمع کیے، ان نمونوں کو فرانزک لیب بھیجا جائے گا اور فرانزک ٹیسٹ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ حتمی رپورٹ جاری کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ شب گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام محفل میلاد کی تقریب میں زوردار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن دھماکے کے وقت تقریب میں موجود تھے۔