شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا

پیر 10 دسمبر 2018 00:00

کراچی۔ 9 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اتوارکی صبح بارش ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاون،گلشن حدید، قائد آباد،لانڈھی، ملیر ، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، کورنگی، گزری، ڈیفنس، کلفٹن اور دیگر علاقوں میں بارش بارش ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

کلفٹن، کیماڑی اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔شہر میں علی الصبح ہی سے موسم ابر آلود تھا، شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، جبکہ ابر آلود موسم کے باعث خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔اتوارکو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :