وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سردار در محمد ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 10 دسمبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے،اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :