بلوچستان سول سرونٹس ( اپیل ) رولز 2013 میں ترمیم

پیر 10 دسمبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سول سرونٹس ( اپیل ) رولز 2013 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق رول 6 (A) کے سب رول (3) کی شق (A) کی ذیلی شق (IV) کے آخر میں متبادل نئی شق (V) کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ رول 6( B)کے سب رول ( 4) کی شق ( C) سے ’’یا ٹو بی پر وموٹڈ ٹو اے ہائر پوسٹ یا گریڈ ‘‘ کے الفاظ نکال دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :