ہم سیاسی طور پر اپنی منزل پہ پہنچ گئے ہیں، اب ہم نے اپنی معاشی منزل کی طرف پہنچنا ہے جس کے لیے جدوجہد جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں انشااللہ جلد ہی اپنے معاشی سفر کو بھی مکمل کر لیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی لندن سے پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

پیر دسمبر 00:30

ہم سیاسی طور پر اپنی منزل پہ پہنچ گئے ہیں، اب ہم نے اپنی معاشی منزل کی ..
لندن۔ 9 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم سیاسی طور پر اپنی منزل پہ پہنچ گئے ہیں، اب ہم نے اپنی معاشی منزل کی طرف پہنچنا ہے جس کے لیے جدوجہد جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں انشااللہ جلد ہی اپنے معاشی سفر کو بھی مکمل کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن میں ہماری برطانوی تھنک ٹینکس کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ملاقاتیں رہیں اور سب سے زیادہ اہم ہماری پاکستان کی کمیونٹی ہے اور جس طریقے سے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر یہ لوگ پورے برطانیہ سے آئے اور ان سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں، ہم تو ہمیشہ سفارتخانے سے باہر ہی احتجاج کرتے رہتے تھے لیکن اب پہلی بار ہمارے تمام کارکنوں کو ایمبیسی کے اندر آنے کا موقع ملا اور ان سے ملاقاتیں ہوئیں جس دوران ان کی مشکلات کو سننے کا بھی موقع ملا۔