Live Updates

موجودہ حکومت توانائی اور پانی کی قلت کو دور کرنے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،غلام سرور خان

پیر 10 دسمبر 2018 01:10

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں توانائی اور پانی کی قلت کو دور کرنے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے لیکن پیداوار کم ہو گئی ہے، حکومت نے اس مقصد کے حصول کے لیے کمپنیوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے اپنے دور میں پٹرولیم مصنوعات کے نئے ایونیو کی تلاش کے لیے کسی بھی کمپنی کو ایک بھی لائسنس جاری نہیں کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے ابتدائی 100 دنوں میں معیشت کی درست سمت کا تعین کر دیا ہے اور لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت پٹرولیم پالیسی کے مسودے پر کام کر رہی ہے جو تیل اور گیس کے علاقوں میں ایک اہم تبدیلی لائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات