انسانی حقوق بالخصوص خواتین،بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں
انسانی حقوق کے عالمی دن ، کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا پیغام
پیر 10 دسمبر 2018 01:20
(جاری ہے)
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری الفاظ "ہم ایک ریاست کے برابر شہری ہیں"ہماری ریاست کے رہنما اصول ہیں،انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کے لئے یہ اسی عزم کا اعادہ ہے کہ مو جودہ حکومت بالخصوص وزارت انسانی حقوق نے تین ماہ کے دوران انسانی حقوق سے متعلق 9قوانین کا مسودہ تیار کیا جن میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام،اقلیتوں کے حقوق،تشدد کے خلاف تحفظ،قانونی مدد کو بہتر بنانے اور انصاف تک رسائی حاصل کر نے جیسے مسودے بھی شامل ہیں، قانون سازی کے اقدامات کے علاوہ وزارت انسانی حقوق نے اہم معاملات پر تین پالیسیوں اور تحقیقات پر بھی کام کیا،ان میں خواتین کے وراثتی حقوق،سٹریٹ چلڈرن اور گھریلو ملازمین کے قوانین سے متعلق ہم آ ہنگی بارے تحقیقی مطالعہ کیا گیا،جبکہ صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام،خواتین کو با اختیار بنانے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے پالیسی پر بھی کام کیا گیا جبکہ وزارت انسانی حقوق میں ایک ہیلپ لائن نمبر 1099بھی موجود ہے جس کے زریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے،موجودہ حکومت کے آ نے کے بعد ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات میں ماہانہ 4000سے بڑھ کر 15500تک کا اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ قوانین پر عمل درآمد اور نئی قانون سازی سمیت وزارت انسانی حقوق عوام کو ان کے حقوق سے متعلق آ گاہی کی اہمیت سے آگاہ ہے،انسانی حقوق سے متعلق بالخصوص خواتین کے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے اثرات اور اسکی روک تھام کیلیے قوانین اور طریقہ کار سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگا ہی مہم جاری ہیں۔انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عمل مسلسل ہے،اس حوالے سے در پیش چیلینجز سے تمام متعلقہ فریقوں حکومت عدلیہ مقننہ اور سول سوسائٹی کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دے کر نمٹا جاسکتا ہے۔میں اس موقع کی مناسبت سے حکومت کے آ ئین پاکستان اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ ،فروغ اور فراہمی سے متعلق اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہوں،انسانی حقوق کا عالمی دن انسانی حقوق سے متعلق عالمی اعلامیہ کی منظور ی اور صنف پر مبنی تشدد کے خاتمے کے حوالے سے 16 دن کی تحریک کی نہ صرف یاد دلاتا ہے بلکہ خو اتین کے خلاف تشدد کے خاتمے جیسی سنگین خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی تجدید کا دن بھی ہے۔ جس میں پہلی بار ہر انسان کیلئے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فراہمی یقینی بنانے کاعزم کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.