Live Updates

بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہیے،علی امین خان گنڈا پور

پیر 10 دسمبر 2018 01:30

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اربوں روپے کے قرض لیے گئے جس نے ملک کو گہرے اقتصادی بحران میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی بدعنوانی میں ملوث ہے اسے ملکی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی بدعنوان کو معاف نہیں کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات