لبنانی فوج کو اسرائیل کے خلاف چوکس رہنے کا حکم

پیر 10 دسمبر 2018 11:37

لبنانی فوج کو اسرائیل کے خلاف چوکس رہنے کا حکم
بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) لبنان نے سرحدوں پر اسرائیلی فوجی نقل و حرکت کے بعد اپنی فوج کو پوری طرح سے چوکس کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز لبنانی فوج کی فنی تحقیقاتی ٹیم کی عدم موجودگی میں جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل کے سامنے واقع بلو لائن ایریا میں دخل اندازی کی تھی۔

(جاری ہے)

لبنانی حکومت نے اسرائیل کے اس اقدام کا سخت نوٹس لیا اور اپنی فوجوں کو مکمل چوکس رہنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد اسرائیلی فوجی واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔

واضح رہے کہ بلو لائن لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدوں کا تعین کرتی ہے اور یہ لائن2000ء میں جنوبی لبنان سے اسرائیل کا 22 سالہ غاصبانہ قبضہ ختم ہونے کے بعد اقوام متحدہ نے کھینچی تھی۔