قطر کو جی سی سی میں واپسی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے،سعودی وزیرخارجہ

خلیجی ریاستیں ایک خاندان کی طرح،آپس میںمیںکسی بھی اختلاف کو خلیج گھر ہی میں طے کیا جاسکتا ہے،پریس کانفرنس

پیر 10 دسمبر 2018 12:03

قطر کو جی سی سی میں واپسی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے،سعودی وزیرخارجہ
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر میں ہمارے بھائی یہ بات زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں کہ انھیں خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے فعال رکن کی حیثیت سے واپسی کے لیے کیا کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ الریاض میں جی سی سی کے انتالیسویں سربراہ اجلاس کے بعد کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ جی سی سی کے رکن ممالک اس بات کے خواہاں ہیں کہ قطر کے ساتھ بحران کا کونسل پر کوئی اثر نہ پڑے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ریاستیں ایک خاندان کی طرح ہیں۔ان کے درمیان کسی بھی اختلاف کو خلیج گھر ہی میں طے کیا جاسکتا ہے۔قطر کے خلاف مؤقف اس لیے اختیار کیا گیا ہے کہ اس کو پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔خلیج تعاون کونسل نے اپنے سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک سات نکاتی الریاض اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس میں کونسل کے رکن ممالک کے درمیان دفاع ، معیشت اور تزویراتی شراکت داری کے شعبوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :