سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 20 دسمبر کو بیجنگ میں ہو گا، صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخطوں کا امکان

پیر 10 دسمبر 2018 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 20 دسمبر کو بیجنگ میں ہو گا۔ اجلاس میں صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے جس سے اقتصادی زونز کے قیام کی طرف پیش رفت ہو گی۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ذرائع کے مطابق سی پیک سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں صنعتی تعاون کے لئے پیشرفت کے حوالے سے اقدامات آگے بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔ مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم شرکت کریں گے۔ پاکستانی وفد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار کی زیر قیادت وفد میں شرکت کرے گا۔