سعودی عرب کے عجائب گھر میں جنوبی کوریائی نوادرات کی نمائش18 دسمبر کو ہوگی

پیر 10 دسمبر 2018 12:24

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سعودی عرب کے محکمہ سیاحت و قومی ورثہ نے اعلان کیا ہے کہ قومی عجائب گھر میں جنوبی کوریا کے نوادرات کی نمائش 18 دسمبر 2018ء کوکی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں محکمہ سیاحت و قومی ورثہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے بتایا کہ قومی عجائب گھر میں جنوبی کوریا کے نوادرات کی نمائش18 دسمبر کو ہوگی،اس سے قبل مئی 2017ء کو سعودی عرب اور جنوبی کوریا اپنے اپنے عجائب گھروں میں نمائشیں کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعاون کے معاہدے کے تحت نوادرات کی نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی تاریخ قدیم ہجری دور سے تعلق رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :