اوگی کے علاقہ کنڈائو کے قریب ٹیوٹا کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 شدید زخمی ہو گئے

پیر 10 دسمبر 2018 12:26

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) اوگی کے علاقہ کنڈائو کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیوٹا ہائی نمبر ایم اے 0552- بٹگرام روڈ کنڈائو سے سواریاں لیکر اوگی کیلئے روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

راستہ میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے ڈرائیور باز محمد، پرویز، عمر، صدیق، ماجد اور محبت خان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ شدید زخمی محبت خان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔