انتخابی وعدوں کی تکمیل،

میکسیکو کے صدر کا بوئنگ فروخت کیلئے پیش انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کے نئے صدر نے منتخب ہونے کے بعدصدارتی طیارہ فروخت کرنے کاوعدہ کیاتھا

پیر 10 دسمبر 2018 12:54

انتخابی وعدوں کی تکمیل،
میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) میکسیکو کے صدر کا بوئنگ سیون ایٹ سیون فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ کردیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ ان کا طیارے پر قدم رکھنا شرم کا مقام ہوگا کیونکہ یہ ٹھیک نہیں کہ جس ملک میں اتنی غربت ہو اس کا صدر شان و شوکت سے سفر کرے۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اپنے ان وعدوں کے عین مطابق میکسیکو کے نئے صدر نے صدارتی طیارہ فروخت کے لئے پیش کردیا، منصب سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں ہی کمرشل پرواز سے عوام کے ساتھ سفر کیا۔

میکسیکو کے صدر آندرس لوپز کی اکانومی کلاس میں سفر کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔تصاویر میں صدر لوپز کو ایک عام آدمی کی طرح سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حکام کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدارتی طیارہ بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :