دنیا کو جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہو گا، نوبل انعام یافتگان

بین الاقوامی برادری جنسی تشدد کے خاتمے اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے،گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 12:54

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) نوبل انعام یافتگان نادیہ مراد اور ڈینس مٴْکویگے نے کہاہے کہ انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری جنسی تشدد کے خاتمے اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان دونوں نے یہ بات اوسلو میں کہی، جہاں نادیہ مراد اور ڈینس مکویگے کو رواں برس کا نوبل امن انعام پیش کیا جانا ہے۔

25 سالہ نادیہ مراد کا تعلق عراق کی ایزدی برادری سے ہے۔ وہ شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ہاتھوں جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنی تھیں۔ ان کے ساتھ نوبل امن انعام بانٹنے والے مٴْکویگے کا تعلق کانگو سے ہے اور وہ بہ طور ڈاکٹر گزشتہ دو دہائیوں سے جنسی تشدد کی شکار خواتین کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :