چھ لاکھ شامی باشندوں تک خوارک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی شروع

�رکوں پر گیارہ ہزار دو سو میٹرک ٹن امدادی سامان ان شامی شہریوں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو گیا

پیر 10 دسمبر 2018 12:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اقوام متحدہ نے اردن کی سرحد پر واقع جبرنصیب کراسنگ کے نواح میں موجود ساڑھے چھ لاکھ شامی باشندوں تک خوارک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے دفتر(اوسی ایچ ای)نے بتایاکہ 369 ٹرکوں پر گیارہ ہزار دو سو میٹرک ٹن امدادی سامان ان شامی شہریوں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ عالمی ادارے کے مطابق یہ امدادی آپریشن اگلے چار ہفتوں تک جاری رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس امدادی مہم میں اقوام متحدہ کے چھ ادارے مشترکہ طور پر شریک ہیں۔ عالمی ادارے کے بیان کے مطابق اس سامان میں خوراک کے علاوہ خیمے، پانی اور ادویات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :