وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نی پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 82 ارب 4 کروڑ روپے جاری کر دیئے

پیر 10 دسمبر 2018 12:56

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نی پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں مختلف وزارتوں اورڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 82 ارب 4کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے ایک ارب 22 کروڑ 88 لاکھ، ایرا کے لئے ایک ارب 40 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 7 ارب 83 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 10 ارب 67 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لئے 8ارب 69 کروڑ، این ایچ اے کے لئے 81 ارب 25 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئی11 ارب 74 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 72 لاکھ، سپارکو کے لئی49 کروڑ 34 لاکھ، شماریات ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 64 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لئے 10ارب 90 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 17 کروڑ 24 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئی44 کروڑ97 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئی8 ارب 7 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ارب 79 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 93 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 11 کروڑ40 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 10 ارب 12 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لئے 3 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ایک ارب 40 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئی40کروڑ 85 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لئے 3 کروڑ، میری ٹائم افیئر کے لئے 66 کروڑ 92 لاکھ، لاء جسٹس ڈویژن کے لئے 12 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 4 ارب 29 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 71کروڑ 45لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 8کروڑ 51 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے 24کروڑ 8 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 3 لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 87 کروڑ88 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 11ارب 80 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئی1ارب 44کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 28کروڑ 3 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 54 کروڑ 60 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 8 کروڑ 38 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 78 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 46کروڑ 53 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئی20 کروڑ 14 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 44کروڑ 35 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 3 کروڑایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔