ایشین سوکر فٹ سال چمپئن شپ 13دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

پیر 10 دسمبر 2018 13:19

ایشین سوکر فٹ سال چمپئن شپ 13دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ایشین سوکر فٹ سال چمپئن شپ 13 سے 16 دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی جس میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ترکی اور برونائی کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے ترجمان مبشر سنجرانی کے مطابق 4 روزہ ایونٹ میں غیرملکی ٹیموں بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ترکی اور برونائی نے شرکت کی تصدیق کر دی ،ْ پاکستانی ٹیم میزبان کی حیثیت سے ایونٹ میں قسمت آزمائی کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال کے شروع میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل فٹ سال کپ کی میزبانی کی تھی اور یہ رواں برس کے دوران دوسرا ایونٹ ہو گا۔ مبشر سنجرانی جو کہ قومی فٹ سال ٹیم کے کپتان بھی ہیں نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ قومی فٹ سال چمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے تربیتی کیمپ کیلئے میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا چنائو کیا ہے اور کیمپ کے اختتام پر حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔