بھارتی بحری جہاز کو تباہ کرنے والی پاکستانی آبدوز'ہنگور' کا پرومو جاری

پاک بحریہ کی جانب سے 1971ء کی جنگ میں دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کرنے کے لیے ’ہنگور ڈے ‘کے موقع پر ’ہنگور آبدوز‘ کو خراج تحسین پیش کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 13:08

بھارتی بحری جہاز کو تباہ کرنے والی پاکستانی آبدوز'ہنگور' کا پرومو جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) پاک بحریہ کی جانب سے 1971کی جنگ میں دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کرنے کے لیے ’ہنگور ڈے ‘کے موقع پر ’ہنگور آبدوز‘ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرومو جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بحریہ میں9 دسمبر بطور ہنگور ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ دن 71 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی آبدوز ہنگورکی بے مثال بہادری اور غیر متزلزل عزم کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ککری کو 9 دسمبر کے دن سمندر برد کر دیا تھا جس کی یاد میں 47 وان ہنگور ڈے منانے کے لیے پاک بحریہ کے سب میرین اسکواڈرن نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دن 1971کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگورنے کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے دو بھارتی جہازوں آئی این ایس ککری اور کرپان کو تارپیڈو سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ککری غرقاب ہو گیا اور کرپان بری طرح مفلوج ہو گیا تھا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو ہنگور ڈے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا بھارتی جہاز کو ڈبونے کا یہ شاندار کارنامہ بھارت کے مغربی ساحل پر ڈیو ہیڈ(Diu Head) کے جنوب مشرق میں 30 میل دور وقوع پزیر ہوا تھا۔ یہ واقعہ بحری جنگی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب کسی آبدوز نے ایک بحری جنگی جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر سمندر برد کر دیا ہو۔

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کے عملے کی اس بہادری کو سراہتے ہوئے 4 ستارہ جرأت ، 6 تمغئہ جرأت اور 14 امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔ یہ تعداد کے لحاذ سے پاک بحریہ کے کسی ایک یونٹ کو دیئے جانے والے بہادری کے تمغوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ ہنگور ڈے کی تقریب پاکستان میری ٹائم میوزیم میں ، پاکستان نیوی سب میرین ہنگور کے عقب میں منعقد کی گئی۔ وائس ایڈمرل( ریٹائرڈ) عبیداللہ خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے زور دیا کہ 71 کی جنگ میں آبدورز ہنگور پاک بحریہ کا فخر رہی۔ اس کا بہادر عمل نہ صرف ایک شاندرا جنگی حربہ تھا جس نےبھارتی نیوی کے فریگیٹ جہاز کو سمندر برد کر دیا بلکہ یہ پاک بحریہ کی اسٹریٹیجک حکمت عملی کا ایک ایسا آغاز تھا جس نے 71 کی جنگ میں بھارت کی جانب سےپاکستان پر مسلط کی گئی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر محدود کر دیا۔

متعلقہ عنوان :