فیڈرل بی ایریا میں پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 13:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) فیڈرل بی ایریا میں پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ طور پر رائفل چل گئی جس کے نتیجے میں ساتھی پولیس اہلکار سلمان زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :