تحصیل دھیرکوٹ رنگلہ میں لائن مین راجہ محمد افراق خان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

مرحوم کو آبائی گائوں سیراناں کلس چللالی رنگلہ میں سپرد خاک کر دیاگیا

پیر 10 دسمبر 2018 13:40

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) آزاد کشمیر تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی علاقہ رنگلہ دھیرکوٹ باغ محکمہ برقیات کے ہر دل عزیز ملازم لائن مین راجہ محمد افراق خان پیر کے روز اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب وہ برفباری کے باوجود اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے بجلی پول سے خراب بجلی ٹھیک کر رہے تھے کے بجلی کرنٹ سے زمین پر جا لگے اطلاع ملتے ہی عوام جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں سے انھیں رنگلہ ہسپتال تو لایاگیا مگروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے -مرحوم چار بچوں کے والد اور خود والدین سے مرحوم تھے آپ کی عمر 45 سال بتائی جاتی ہے مرحوم اچھے اخلاق کے ساتھ اپنے محکمے میں رہتے ہوے انتہائی دیانت داری سے کام کرتے رہے ان کی اچانک وفات سے علاقہ سوگوار ہوگیا بیس بگلہ ملوٹ تھب غنی آباد بھٹی شریف چناٹ مندری کی عوام نے ان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے مرحوم کے لیے بلنددرجات کی دعا کی مرحوم کو آبائی گائوں سیراناں کلس چللالی رنگلہ میں سپرد خاک کر دیا-

متعلقہ عنوان :