جامعہ کشمیرمیں عظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد کل ہو گا

پیر 10 دسمبر 2018 13:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) جامعہ کشمیرمیں عظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد کلدسمبر کی شام ہو گا، عالمی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر انور مسعود اپنے مزاحیہ کلام سے شائقین کے دل و دما غ کو مسرور کر یں گے،مشاعرہ کا انعقاد مظفرآباد میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں ہو گا،اس حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے،محفل مشاعرہ میں آزادکشمیر کے نامور شعرا ء بھی اپنے کلام کا جادو جگا ئیں گے، تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات ،سربراہان محکمہ جات ،سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات ،میڈیا نمائندگان ،ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے ،جب کہ اساتذہ ،انتظامی افسران سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد بھی شریک ہو گی ،وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر سر پرستی مشا عرے کے انعقاد کے سلسلہ میں پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل اور شعبہ اردوکے اسا تذہ و طلباء و طالبات بھر پور سر گرم عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :