Live Updates

تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اس بار چھوٹی نہیں ،ْ بڑی بندوق لے کر جاؤں گا ،ْ فیصل واوڈا

تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ان علاقوں میں ہورہی ہیں جہاں پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز ہیں ،ْوفاقی وزیر کا بیان

پیر 10 دسمبر 2018 14:04

تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اس بار چھوٹی نہیں ،ْ بڑی بندوق لے کر جاؤں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اس بار چھوٹی نہیں بلکہ بڑی بندوق لے کر جاؤں گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہاکہ آئینی دائرہ کار میں رہ کرکام کریں گے، گورنر ہاؤس کو سیاست زدہ نہیں ہونا چاہیے، اگر ہوا تو سارا ماحول خراب ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ان علاقوں میں ہورہی ہیں جہاں پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایسا نہ ہوکہ دوسری طرف کی تجاوزات ہٹانے کیلئے مجھے بلڈوزر کرائے پر لینا پڑے، اس بار چھوٹی بندوق نہیں بلکہ بڑی بندوق لیکر جاؤں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات