Live Updates

پی ٹی آئی کا منشوردو نہیں ایک پاکستان تھا ،ْ

آج ہمیں دو پاکستان نظر آ رہے ہیں ،ْ نفیسہ شاہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق ایک رپورٹ آئی اور اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ،ْ بیان

پیر 10 دسمبر 2018 14:04

پی ٹی آئی کا منشوردو نہیں ایک پاکستان تھا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشوردو نہیں ایک پاکستان تھا ،ْآج ہمیں دو پاکستان نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی پانچ پانچ جگہ پیشیاں ہو رہی ہیں، عمران خان پر نیب کیس ہے تاہم انہیں نیب سے استثنیٰ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق ایک رپورٹ آئی اور اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ آئین کے تحت ہر شہری قانون کی نظر میں برابر ہے، پھر وزیراعظم اور ان کی بہن کے معاملیمیں فرق کیوں ہی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات