اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا داعی ہے‘سینیٹر سراج الحق

پیر 10 دسمبر 2018 14:04

اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا داعی ہے‘سینیٹر سراج الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عالمی انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا داعی ہے ۔ ریاست مدینہ کے قیام نے حکمرانوں اور رعایا سب کو برابری کی سطح پر لاکھڑا کیا ۔۔

(جاری ہے)

حضرت محمد ? کا خطبہ حجة الوداع عالمی انسانی حقوق کے احترام کا پہلا چارٹرہے ۔دنیا بھر میں مسلمانوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے ۔ایمینسٹی انٹرنیشنل کے مطابق کشمیر ،فلسطین ،برمامیں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے ۔فلسطین کشمیر اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کے ادارے خاموش کیوں ہیں ۔