نشان حیدر حاصل کر نے والے پہلے سپاہی سوارمحمد حسین کا 47 واں یوم شہادت جوش اور جذبہ عقیدت اور احترام سے منایا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 14:20

نشان حیدر حاصل کر نے والے پہلے سپاہی سوارمحمد حسین کا 47 واں یوم شہادت ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) 1971 کی جنگ میں جان وطن پر قربان کرنے والیسوارمحمد حسین شہید نشان حیدر کا بروز پیر رحیم یار خان سمیت ملک بھر میں یوم شہادت عقیدت اور احترام سے منایا گیا سوار محمد حسین وہ پہلے سپاہی ہیں جنہیں نشان حیدر کا اعزاز ملا ۔سوارمحمد حسین شہید 18 جون 1949 کو پنجاب کے علاقے گوجرخان کے قریب ڈھوک پیر بخشمیں پیدا ہوئے، تین ستمبرانیس سوچھیاسٹھ کو سترہ برس کی عمر میں انھوں نے پاکستان ا?رمی میں ڈرائیورکی حیثیت سے شمولیت اختیارکی اور ڈرائیور ہونے کے باوجود 1971 کی عملی جنگ میں بھر پور حصہ لیا۔

1971کی جنگ میں سیالکوٹ میں ظفر وال اور شکر گڑھ کے محاذ جنگ پر مسلسل پانچ دن تک دشمن کی گولہ باری کے باوجود اگلے مورچوں تک اسلحہ پہنچاتے رہے، ان کی نشاندہی پر ہی پاک فوج نے ہندوستان کی فوج کے 16 ٹینک تباہ کیے۔

(جاری ہے)

دس دسمبرشام چار بجے سوارحسین نے دشمن کی مشین گن سے نکلنے والی گولیاں لگنے سے جام شہادت نوش کیا، جس وقت سوار محمد حسین کی شہادت ہوئی، ان کی عمر محض 22 سال اور 6 ماہ تھی۔ان کی اسی بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، سوار محمد حسین وہ پہلے سپاہی ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا، قبل ازیں پہلے نو اعزاز پانے والے تمام فوجی افسران تھے۔