چیچہ وطنی میں بھی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا

پیر 10 دسمبر 2018 14:47

چیچہ وطنی میں بھی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا
چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام چیچہ وطنی میںبھی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا ہے ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر ساڑھے چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلائے جائینگے، محکمہ صحت نے اس سلسلے میں 1115ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں918موبائل،110فکسڈ اور88ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں،موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں،اسکے علاوہ ریلوے سٹیشن،جنرل بس سٹینڈ اور دیگر پبلک مقامات پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیرنے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔