سرگودھا‘ کار فروخت کرنے کیلئے آئی خاتون سے شوروم مالک کی زیادتی اور برہنہ ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج

پولیس تھانہ جھال چکیاں نے خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی‘ ایک ملزم گرفتار‘ دوسرے کی تلاش جاری

پیر 10 دسمبر 2018 14:57

سرگودھا‘ کار فروخت کرنے کیلئے آئی خاتون سے شوروم مالک کی زیادتی اور ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سرگودھا میں کار فروخت کرنے کیلئے ملکوال سے آئی خاتون نے شوروم کے مالک اور اس کے ساتھی کے خلاف گن پوائنٹ پر زیادتی اور برہنہ وڈیو بنا کر ڈرنے دھمکانے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا دیا۔پولیس تھانہ جھال چکیاں نے ایک ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق منڈی بہاولدین کے علاقہ مونا سیداں کی خاتون آسیہ پروین نے تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ گھریلوعورت اور گاڑی کی مالک ہوں جسے فروخت کرنے کیلئے سرگودھا میں گاڑیوں کے شوروم کے مالک نذر کے پاس آئی جس نے گاڑی خریدنے کے بہانے موضع ماڑی میں واقع ڈیرے پر بلوایا جہاں پہلے سے 2 افراد بھی موجود تھے ۔

جہاں کمرے میں بند کر کے اسلحہ تان لیا اور برہنہ کر کیا اسلحہ سے مسلح شخص کے پہرے میں شوروم کے مالک نذر نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ ویڈیو فلم بنائی گئی اور ڈرایا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان لیں گے اور یہ ویڈیو فلم سوشل میڈیا پر چلا دیں گے ۔ پولیس تھانہ جھال چکیاں خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ایک ملزم کو حراست میں لے کر دوسرے کی تلاش میں مصروف کاروائی ہے۔