سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مبینہ ملزمان کو حوالے کرنے کا ترک حکومت کا مطالبہ مسترد کر دیا

پیر 10 دسمبر 2018 14:57

سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مبینہ ملزمان کو حوالے کرنے ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مبینہ ملزمان کو ترکی کے حوالے کرنے کے ترک حکومت کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو کسی کے حوالے نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گذشتہ ہفتے جمالخاشقجی کے قتل کے سلسلہ میں مشتبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا اور بدھ کو ایک ترک عدالت نے ان افراد کی گرفتاری کے ورانٹ جاری کیے تھے۔

سعودی حکام نے جمال خاشقجی کے قتل میں 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کی جانب سے معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک انتظامیہ معلومات کا تبادلہ اتنی جلدی نہیں کر سکی جتنی ہم ان سے امید کر رہے تھے۔ ہم نے ترکی میں اپنے دوستوں سے کہا کہ وہ ہمیں شواہد مہیا کریں جو ہم عدالت میں استمعال کر سکیں۔ ہمیں یہ معلومات اس طرح سے حاصل نہیں ہوئیں جس طرح سے ہونی چاہیے تھی۔