انسان کی اصل خوبصورتی بہترین اخلاق، سچائی اور ایمانداری ہے، دیپیکا پڈوکون

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

انسان کی اصل خوبصورتی بہترین اخلاق، سچائی اور ایمانداری ہے، دیپیکا ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بہترین اخلاق، سچائی اور ایمانداری کو انسان کی اصل خوبصورتی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے یو کے کے ایک اخبار ’’ایسٹرن آئی‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایشیاء کی خوبصورت ترین خاتون کی فہرست میں دوسری بار پہلے نمبر پر آنے کے متعلق کہنا تھا کہ انسان کی اصل خوبصورتی اس کے اندر ہوتی ہے یعنی بہترین اخلاق، سچائی اور ایمانداری اصل خوبصورتی ہے جو میرے لئے بہت زیادہ پرکشش ہے۔

متعلقہ عنوان :