ایوشمن کھرانہ اور بھومی پڈنیکر کامیڈی فلم ’’بالا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

ایوشمن کھرانہ اور بھومی پڈنیکر کامیڈی فلم ’’بالا‘‘ میں مرکزی کردار ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار ایوشمن کھرانہ اور بھومی پڈنیکر کامیڈی فلم ’’بالا‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’’بالا‘‘ کی عکس بندی آئندہ سال مارچ میں شروع کی جائے گی جس میں اداکارہ بھومی پڈنیکر ایک چھوٹے قصبے کی لڑکی جبکہ ایوشمن کھرانہ گنجے نوجوان کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :