شمالی جاپان میں شدید سردی،

درجہ حرارت منفی 20.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

پیر 10 دسمبر 2018 15:14

شمالی جاپان میں شدید سردی،
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) شمالی جاپان کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت رواں موسم سرما کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہوکائیدو کے ریکٴْوبیتسٴْو قصبے میں درجہ حرارت منفی 20.9 ڈگری سینٹی جبکہ ہوکائیدو ہی کے ساپّورو شہر میں منفی 6.8 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بحیرہ جاپان کے نواحی علاقوں نیگاتا اور کانازاوا میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :