25 دسمبر کویوم قائداعظم اور کرسمس ڈے کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی

پیر 10 دسمبر 2018 15:14

25 دسمبر کویوم قائداعظم اور کرسمس ڈے کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ملک بھر میں 25 دسمبر کویوم قائداعظم اور کرسمس ڈے کے سلسلہ میں عام تعطیل ہوگی جس کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف شہروں خصوصی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا جن میں بابائے قوم کی تحریک پاکستان سے لے کر تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے افراد بھی کرسمس کی خوشیاں منانے سمیت اپنی رسومات اور مذہبی عبادات سرانجام دیں گے، مسیحی برادری کی مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی میلوں کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 25 دسمبرکے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی بھی ہدایت کی ہے۔